
ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے چیف جسٹس پاکستان کو خط کا معاملہ,سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،آفتاب باجوہ نے تین اہم فوجی افسروں کے استعفوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان فوجی افسروں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں،وکلا کو رول آف لاء کیلئے میدان میں آنا پڑے گا، ججز کے خط پر آل پاکستان وکلاء کنونشن فوری بلانا چاہیے، عدلیہ کی آزادی کے لئے وکلاء کو باہر نکلنا پڑے گا۔









