
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث فلور ملرز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور سپلائی بند کرنیکا اعلان کیا ہے جس کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فلور ملز کیمطابق آج سے ہڑتال شروع ہوگی اور آٹےکی سپلائی بھی بندکردی جائے گی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، خیبرپختونخوا نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔









