
فرزانہ ذوالفقار کو مڈوائفری کونسل کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا، عدالت نے نائب صدر شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے، ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود نے تیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر کو نگران دور حکومت میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔









