
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کے نام پی سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےمتفرق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آپ نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے آج کریں تا کہ میں سپریم کورٹ جا سکوں، اسلام آباد ہائیکورٹ پی سی ایل سے لوگوں کے نام نکال رہی ہے، جو افسران عدالتی احکامات کو تسلیم نہیں کر رہے، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو رہی ہے۔
جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی ،ایڈوکیٹ اظہرصدیق نےدرخواستگزار کیجانب سے دلائل دیئے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہےکہ بچےعمرہ کرنےجاناچاہتے ہیں، بچوں نے نام نہ کوئی ایف آئی آر ہے، نہ کوئی ناجائز جائید ، لہذا عدالت بچوں کےنام پی سی ایل سےنکالنےکاحکم دے۔









