فراڈ کیس؛ اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور

ہاٹ لائن نیوز : کولکتہ کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی مقامی عدالت نے دھوکہ دہی کیس میں اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی 30 ہزار روپے کے عوض 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے جب کہ زرین خان کو پولیس کو بتائے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
اس سال ستمبر کے شروع میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔









