
فتح حاصل ہونے پر قوم خوشیاں منائے
پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین ہے، ہم نے انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا کی نام نہاد فوجی قوت کو ٹھیس پہنچائی، ہماری قوم کا عزم بےمثال رہا ہے۔
اسی عزم نے ہمارے آباؤاجداد کے دوقومی نظریہ کو تقویت بخشی تھی، اللہ پر ایمان نے ہمیں پانچ گنا زیادہ بڑے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت اور طاقت دی، صدر پاکستان نے کہا کہ افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان کی محنت اور بے مثال بہادری سے ہمیں فتح نصیب ہوئی ہے۔









