غیر اخلاقی فلمیں دیکھتےہوئے پکڑے جانے پر ٹیچر کابچے پر تشدد

0
161
غیر اخلاقی فلمیں دیکھتےہوئے پکڑے جانے پر ٹیچر کابچے پر تشدد

ہاٹ لائن نیوز : اسکول میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے والا استاد پکڑے جانے پر اپنا سارا غصہ طالب علم پر نکالتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر جھانسی کے نجی سکول میں 8 سالہ بچے کو ٹیچر نے مار مار کر زخمی کر دیا۔ بچے نے استاد کو اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھتے دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب طالب علم کو معلوم ہوا کہ اس کا استاد غیر اخلاقی فلمیں دیکھ رہا ہے تو وہ ہنس پڑا اور کلدیپ یادیو نامی اسکول ٹیچر نے بچے پر تشدد شروع کردیا۔

بچے نے اسکول ٹیچر کی شکایت اپنے والد سے کی تو وہ تھانے گیا جہاں اس نے بتایا کہ ٹیچر نے بچے کے بال کھینچے، اس کا سر دیوار سے ٹکرایا جس سے اس کے کان پر چوٹیں آئیں۔ ٹیچر نے بچے کو گالی گلوچ بھی کی اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔

بعد ازاں پولیس نے والد کی شکایت پر اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

Leave a reply