
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس کوہستان میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں چرگئی برپارو میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد اور دو بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پٹن منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔









