غزہ : پناہ گزیں کیمپ سے 14 لاشیں برآمد

0
57

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، پناہ گزین کیمپ سے 14 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے ایک اسکول سے 30 اور آج ایک پناہ گزین کیمپ سے 14 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 118 فلسطینی شہید اور 190 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Leave a reply