غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

0
305
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے ، جس میں غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

Leave a reply