غزہ میں اسرائیلی فوج کےوحشیانہ حملےجاری

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے پناہ گزینوں کے اسکول کا محاصرہ کیا اور شیلنگ اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوئے۔









