عید پر چلنے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری

0
244
عید پر چلنے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری

ہاٹ لائن نیوز : پہلی ٹرین سات اپریل کو کراچی سے شام 6 بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ فیصل آباد، ملتان اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے دس بجے روانہ ہو گی، اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان اور ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری ٹرین آٹھ اپریل کو رات نو بجے کراچی سے لاہور روانہ ہو گی،اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان، ساہیوال سے لاہور پہنچے گی۔

چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام پانچ بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال اور ملتان کراچی پہنچے گی۔

Leave a reply