عون چوہدری کا جیت کا نوٹیفکیشن چلینج فیصلہ محفوظ

0
212
عون چوہدری کا جیت کا نوٹیفکیشن چلینج فیصلہ محفوظ

ہاٹ لائن نیوز : سلمان اکرم راجہ کی عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف دائر اعتراضی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں کیا چینلج کیا ہے ؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے،آپ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا ؟ ہم نے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج نہیں کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ الیکشن ٹربیونل کیوں نہیں گئے ؟ وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل کا نہیں ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ،انہوں نے این ۔اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا ہے، رجسٹرار آفس نے کہا کہ درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنا چاہیے۔

Leave a reply