عوام نے عمران خان کو اپنا وزیراعظم بنا لیا

0
275
عوام نے عمران خان کو اپنا وزیراعظم بنا لیا

ہاٹ لائن نیوز : اے ٹی سی عدالت کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ فروری تاریخی دن تھا عوام نے اپنا حق استعمال کیا ، اب پوری دنیا میں پاکستان کا نام فخر سے بلند ہوا ، انتخابی نتائج میں ردوبدل کرنے کی کوشش ہوئی ، اب فارم 45 چھننے کے لیے گھروں میں چھاپے مارے جائیں گے تاکہ فارم 45 کا ریکارڈ ختم کیا جائے سب امیدوار اس کو محفوظ بنائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے اپنا حق استعمال کردیا ہے ، پارٹی کل اپنا لائحہ عمل بتائے گی ، ہم نے جا کر اپنا ووٹ ڈھونڈنا ہے ، ہمارا ووٹ جدھر بھی ہے ہمیں واپس کریں
ہمارا ووٹ کہیں غائب ہو گیا ہے ہمیں لوکیٹ کرنا ہے ، میں بطور پاکستانی اصرار کر رہی ہوں کہ میں نے مانتی کہ فیصل آباد والے بڑے باشعور لوگ ہیں اور رانا ثنا کو لاکھ ووٹ پڑا ہو
پاکستانیوں نے دکھا دیا کہ ہم ظلم کے نیچے دبیں گے نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے آخری پیغام یہی بھیجا تھا ، امیدواروں کو عمران خان نے امانت کے طور پر ٹکٹ دیا ،لوگوں نے آ کر عمران خان کو ووٹ ڈالا ہے ، یہ لوگوں کی امانت انکے پاس ہے ، اگر یہ استحکام پاکستان پارٹی میں جاتے ہیں تو لوگ ان سے جواب خود لے لیں گے ۔

Leave a reply