عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

0
147
عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، الیکشن کمیشن میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس (ر) اکرام اللہ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کس طرح حکم امتناع جاری کر سکتی ہے؟ کیا آئین میں کوئی ترمیم ہوئی ہے؟ کیس کے فیصلے میں ہم سب کچھ لکھیں گے۔

وکیل عمر ایوب نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا ہوا ہے، الیکشن ٹریبونل موجود ہے، درخواست گزار کو وہاں جانا چاہیے، کامیاب امیدوارکا نوٹیفکیشن صرف ساٹھ دن میں چیلنج ہو سکتا ہے، 9 فروری کو درخواست دی تھی کہ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں، دوبارہ گنتی کی درخواست کسی نے نہیں لی، الیکشن میں گڑبڑ کا کسی بھی وقت ایکشن لیا جا سکتا ہے، یہ دلائل تو آپ کے ریٹرننگ افسر کے سامنے بنتے تھے وہاں پر آپ نہیں گئے۔

Leave a reply