عمرایوب کی ایک ماہ کیلیےضمانت منظور

ہاٹ لائن نیوز : پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عمر ایوب کی ایک ماہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنیکا حکم دیا۔
ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔








