عمران خان کی سیاست چھوڑنے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا بیان

0
67

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی کے نام سے پارٹی کا نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

وائرل ہونے والے پارٹی نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی اراکین سے متعلق تمام نوٹیفکیشن صرف آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے جائیں گے۔

Leave a reply