عمران خان کے خلاف مقدمات اور انکورئریوں کی تفصیل عدالت نے طلب کر لی

0
220
عمران خان کے خلاف مقدمات اور انکورئریوں کی تفصیل عدالت نے طلب کر لی

لاہور ہائیکورٹ،بانی پی ٹی آئی کےخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کاریکارڈ طلب کرنے کےکیس پر سماعت،عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے ،پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی بانی پی ٹی آئی کےوکیل خرم کھوسہ نے دلائل دئیےوکیل نے بتایا کہ نیب قانون کےمطابق ایک ہی ریفرنس کو دوسری مرتبہ دائرنہیں کیاجاسکتا۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں مگر سیاسی انتقام کےلئےدوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ لہذا عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت طلب کرے، عدالت غیر قانونی کاروائیوں پرحکم امتناعی جاری کرے۔۔۔

عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، نیب، ایف آئی اے ،پنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیا عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔۔۔

Leave a reply