
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
ایڈمن کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ ٫ عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کیسز میں سماعت ہوئی ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمدنویداقبال نے تین ضمانتوں پر سماعت کی ۔
پی ٹی آئی بانی چیرمین کی ویڈیو لنک سے حاضری مکمل نہیں ہو سکی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کیسز میں پیشی سے تھکاوٹ ہو گئی ہے،اگر عدالت چاہے تو کاروائی الیکشن کے بعد تک ملتوی کی جاسکتی ہے ، ویڈیو لنک سے بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہیں لگ رہی ، عدالت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کرنے کا حکم دیا ۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ گرفتاری سے پہلے بانی پی ٹی آئی باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے تھے ، اے ٹی سی جج ارشد جاوید چدھڑ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی چار عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
مسلم لیگ نون آفس جانے ٫ضلے شاہ قتل ٫ زمان پارک جلاو گھیراو سمیت چار مقدمات کورت نمبر 3 میں لگے ہوئے ہیں۔
دونوں عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی ہی گئی ہے۔









