
ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ ٫عسکری ٹاور حملہ ٫ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریک انصاف کے بانی چیرمین کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں
ایڈمن کورٹ میں منتقل کر دیں ۔
جناح ہاؤس حملہ ٫ عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش میں عبوری ضمانتوں کو منتقل کیا گیا ہے۔
عدالت نے باقی چار مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشدجاویدچدھڑ نے سماعت کی ۔
اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے زریعے بانی چیرمین پی ٹی آئی کی حاضری ابھی مکمل نہیں ہوئی ، کچھ دیر بعد ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کی جائے گی ،پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے استدعا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت کچھ مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ میں جمع ہو گیا ہے ، ان عبوری ضمانتوں کو دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے، ہائیکورٹ کے حکم پر 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو بحال کیا گیا ۔
پہلے عدم حاضری پر بانی چیرمین کی عبوری ضمانتیں خارج ہوئی تھیں ،بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر ہے ۔
پی ٹی آئی بانی چیرمین نے تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے پی ٹی آئی بانی چیرمین نے ضل شاہ قتل اور زمان پارک کیس میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔









