
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے بانی چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 9 فروری تک توسیع کر دی ۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سےویڈیو لنک سےحاضری نہیں لگ سکی ۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب ملزم کی ویڈیو لنک پر حاضری ہو گی تو ہی دلائل دونگا ،تین مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 1 اور چار مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 3 میں ہوئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرسے دلائل طلب کر لیئے ۔
ایڈمن کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ اورعسکری ٹاورحملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش ایسز میں سماعت ہوئی ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین ضمانتوں پر سماعت کی ۔









