عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت

0
240
عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمدنویداقبال نے سماعت کی ۔

عدالت نے آئیندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹرسلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے، ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل نہیں ہو سکی ، چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے ، کورٹ نمبر 3 نےچار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Leave a reply