عمران خان کو 14 ،بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

0
252
عمران خان کو 14 ،بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

ہاٹ لائن نیوز : اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 14 سال اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہےی۔

اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 19 کروڑ پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

اسکے علاوہ احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینےکا حکم دیاہے۔

Leave a reply