عمران خان اداروں پر تنقید نہ کرنے پر رضامند ہوگئے

0
189
عمران خان اداروں پر تنقید نہ کرنے پر رضامند ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف بیانات نہ دینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کو اداروں سے متعلق بیانات نہ دینے کا پیغام دیا ہے اور دیگر رہنماؤں کو بھی اداروں کیخلاف بیانات نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں، اداروں کیخلاف بیانات دینے سے سختیاں بڑھیں گی، عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانات سے گریز کریں۔

رپورٹ کیمطابق عمران خان نے اداروں پر تنقید نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے صرف سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply