
ہاٹ لائن نیوز : عائشہ منزل پر آتشزدگی سے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی گئی۔
کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں آگ سے متاثرہ عمارت کے مکینوں کو رہنے کی اجازت دے دی گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہنے کی اجازت دے دی ہے، متاثرہ عمارت کی چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ پولیس اور ریسکیو اہلکار مکینوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے میں مدد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بینش شبیر نے بتایا کہ آگ سے عمارت کے انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، عمارت کے اوپر والے فلیٹس محفوظ ہیں، گراؤنڈ فلور کو نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کی ضرورت ہے ۔









