
ہاٹ لائن نیوز : رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رابطے ختم کر دیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈاپور کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا کیونکہ انہوں نے ابھی تک ایک افسر بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر نہیں لگایا جبکہ خیبر پختونخوا کے بقایاجات پر بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
اسد قیصر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے بارے میں کہا کہ ججز پر دباؤ ڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمت نہیں بلکہ مزاحمت کا ٹائم ہے، ہمیں قانون کی بالادستی کیلیے ابھی باہر نکلنا ہوگا، اپنے حقوق کی جنگ کے لیے آخر تک لڑیں گے۔









