
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کے رہنما این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے ڈی سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مہم مکمل طور پر چل رہی ہے ، ہم گلی کوچوں اور ہر شہری کے پاس جا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے پاس نا ووٹر نا سپورٹر موجود ہیں صرف ان کے پاس پیسے ہیں ، وہ ووٹ خرید کر لاہور کے امن کی سیاست کو آلودہ کرنا چاہتے ہیں ، بلاول بھٹو ایک وڈیرہ ہے ابن وڈیرہ ہے ، لوگوں کو روٹی دینے کا دعوی کرنے والے ٹینکروں سے پانی پینے کو دیتے ہیں ، پیپلز پارٹی کی بدیانتی اور کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے ، لاہور میں جب بارش آتی ہے تو یہاں پانی نہیں آتا یہاں ڈرینج بنے ہیں ، بلاول بھٹو کی منطق ہے بارش سے موازنہ کرتے ہیں اپنے تعلیمی نظام کا موازنہ کرے ، اسلم گل نے نام بگاڑ کر اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کرپشن کی سیاست کر رہے ہیں پولیس کو رپورٹ کیا ، ہم نے رشوت دینے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے ، الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں ، بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے ، الیکشن کمیشن اور نگران وزیر اعلی اس وقت غیر جانبدار ہیں ،میری التماس ہے کہ نگران وزیر اعلی اور الیکشن کمیشن نیوٹرل رہ کر اپنا کردار ادا کریں ، ہم نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے ، بلاول اپنی اعلی شان گاڑی سے اتر کر کسی غریب خانے میں بھی جائیں ، بلاول بھٹو کو کہتا ہوں اعلی شان بنگلوں میں بیٹھ کر سیاست نہیں ہوتی ، میں نے بلاول کی طرح شکایت نہیں کی کہ عطا مجھے تنگ کرتا ہے ، میں نے دھاوا بولنا ہوتا تو سب کو بتا کر جاتا ہے ، ہم نے پر امن احتجاج کیا جو ہمارا حق ہے ، قران پاک پر ہاتھ رکھ کر رشوت دیتے ہیں ، آج تک سیاست میں قرآن پاک پر ہاتھ نہیں رکھا ، خدا کا خوف کریں اور قرآن پاک کو درمیان میں مت لائیں ۔








