عراق میں پناہ لینے والےشامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا

0
151
عراق میں پناہ لینے والےشامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : عراق نے صدر بشار الاسد کو ہٹانے والی باغی افواج کی پیش قدمی کے دوران عراق میں پناہ لینے والے 2000 شامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا ہے۔

عراق میں حکام نے بتایا کہ شامی فوجیوں کو انکی درخواست پر واپس کیا گیا تھا اور وہ عراق اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ سے داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “شام کے افسران اور فوجیوں کو القائم بارڈر کراسنگ پر قانونی طور پر شامی سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا۔”

اس میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہتھیار عراقی وزارت دفاع کے قبضے میں ہیں اور شام کی نئی حکومت کے قیام کے بعد ان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

Leave a reply