عدالت نے 5 بچوں کے باپ کو بچوں سے محروم کر دیا

عدالت نے 5 بچوں کے باپ کو بچوں سے محروم کر دیا
بحرین کی شرعی عدالت نے حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے ایک آدمی کو 5 بچوں کے باپ کی حیثیت سے محروم کر دیا ہے، جب ڈی۔ این۔ اے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ وہ ان بچوں کا حیاتیاتی والد ہے ہی نہیں، عدالت کے فیصلے کے بعد اس شخص کا نام سرکاری دستاویزات سے مٹا دیا جائے گا جدھر اسے بچوں کا باپ ظاہر کیا تھا۔
یہ کیس تب سامنے آیا جب ایک طبی مسئلے پر انکشاف ہوا کہ وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں ہے، شک ہونے پر ڈی۔ این۔ اے ٹیسٹ کروایا گیا، اور فرانزک رپورٹ نے تصدیق کر دی اس شخص کے اور بچوں کے درمیان کوئی حیاتیاتی تعلق ہے ہی نہیں۔








