
ہاٹ لائن نیوز: لاہور میں پیشی کے لیے عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے کہ سگیاں پل پر مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی آپس میں دشمنی تھی، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔









