
ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، یکم جنوری سے عدالتیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیلات کے علاوہ عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات دستیاب بنچوں میں چلائے جائیں گے۔









