عام انتخابات 2024 رزلٹ جاری ن لیگی 9 حلقوں میں کامیاب

0
113

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں ابتک صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے 9نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کیے گئے ۔

لاہور میں7نشستوں پر ن لیگ کےامیدوار جب کہ دو نشستوں پرتحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرارپائے ۔

مریم نواز لاہور حلقہ پی پی 159 سے 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں ، آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کامیاب قرار دیئے گئے ، شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ حاصل کیے، شہباز شریف کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 153 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لیے ، آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 160 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسد علی نے26781 ووٹ حاصل کیے ، آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 172 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو شکست ہوئی آزاد امیدوار مصباح واجد 31378 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، رانا مشہود 28647 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

152مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب قرارآزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کی پی پی 150 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ عمران نذیر 34 ہزار 956 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، آزاد امیدوار عبد الکریم خان 30 ہزار 314 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کی پی پی 171 سے آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی 151 مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے ، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کیے ، آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کرکے دوسرےنمبرپررہے۔

قومی اسمبلی کی لاہور کی چودہ نشستوں میں سے دو مسلم لیگ ن اور ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔

این اے 123 سے شہباز شریف 63953 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، افضال عظم پاہٹ 48486ووٹ لےکردوسرےنمبر پررہےہیں۔

این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار آٹھ سو تین ووٹ کامیاب قرار پائے ، مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 5 سو 97 ووٹ لیکر ہار گئے۔

این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹ حاصل کیے ، آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave a reply