
ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمشن کی عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،عام انتخابات 2024 کے لئے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فرائض سر انجام دیں گے ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور مقرر کیا گیا ہے ۔