عالیہ حمزہ کو مزید مقدمات سے گرفتاری روکنے کے لیے درخواست دائر

0
165
عالیہ حمزہ کو مزید مقدمات سے گرفتاری روکنے کے لیے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت،عدالت نے کل فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دئیے درخواست میں اینٹی کرپشن ،نیب ،ایف آئی اے اور پولیس کو فریق بنایا گیا وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عالیہ حمزہ کو سجایا انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے عالیہ حمزہ کی تمام مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں

سلمان اکرم راجہ نے نکتہ اٹھایا کہ ایک مقدمہ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے لہذا عدالت نیب ، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن اور پولیس سے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیاجائے اور تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے
عدالت نے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کہ تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔۔

عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی
درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا
عالیہ حمزہ کو سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا موقف
عالیہ حمزہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے موقف

Leave a reply