عالیہ حمزہ نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0
182
عالیہ حمزہ نے رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عالیہ حمزہ نے مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عالیہ حمزہ کو سیاسی بنیادوں پر متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔عالیہ حمزہ کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے متعدد مقدمات میں میرٹ پر ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں

اہلیہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں پولیس حقائق کے برعکس مقدمات میں ملوث کررہی ہے ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دے اور عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے

Leave a reply