
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نرخ نیچے آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر کم ہو کر 4690 ڈالر پر آ گیا ہے۔








