عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے خلاف تیسری درخواست

ہاٹ لائن نیوز : رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں تیسری درخواست دائر کر دی۔
آر ایس ایف نے آئی سی سی پراسیکیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کیخلاف مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔
آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر کم از کم 8 فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا اور آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد صحافی مارے گئے۔









