ظالم شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو عمارت سے دھکا دے دیا

ظالم شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو عمارت سے دھکا دے دیا
مصر میں بیوی کے بہیمانہ قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس نے سننے والوں کے ہلا کے رکھ دیا، ظالم شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بچیوں کی موجودگی میں بیوی کو عمارت کی پانچویں منزل سے دھکا دے دیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت ان کی دو کمسن اور معصوم بچیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی ماں کا قتل اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا، بچیوں کی عمریں محض آٹھ اور دس سال ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، خاتون کی لہو لہان لاش دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی خوفزہ ہو گئے، پولیس نے شوہر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا، مقامی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے خاتون کی تدفین کی اجازت دے دی۔









