طوفان نےقیامت ڈھادی، شہرجھیل میں تبدیل ہوگیا

0
194
طوفان نےقیامت ڈھادی، شہرجھیل میں تبدیل ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز: آسٹریلیا کےمشرقی ساحل پر،سمندری طوفان الفریڈنےقیامت ڈھادی، جس سے نظام زندگی میں خلل پڑا ، اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، سمندری طوفان الفریڈ نےکوئینز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلزمیں بڑے پیمانےپرتباہی پھیلائی۔

رپورٹ کیمطابق ، درخت تیزہواؤں کیوجہ سےاکھڑگئے،بہت ساری عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 30 لاکھ سے زیادہ مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سےمحروم ہوگئے ۔

ایمرجنسی سروسز کیمطابق ، نیو ساؤتھ ویلز میں فوری طور پر 16،000 سےزیادہ افراد کیلیےہجرت کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ، کیونکہ وہاں تیزبارشوں اور ہواؤں کےخدشات ہیں۔

Leave a reply