طوفانی بارشیں ، 100 سے زائد افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : برازیل میں شدید بارشوں، سیلاب ، لینڈسلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ جس میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد ہلاک اور 128 افراد لاپتہ ہو گئےہیں۔
برازیل میں سیلاب سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور متعدد پُل بھی ٹوٹ گئے جبکہ ڈیموں کو بھی شدیدنقصان پہنچاہے۔جبکہ جہاز، رن وے ، پارکنگ میں گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔









