
ہاٹ لائن نیوز : تعلیمی نظام کو جدید بنانے کے لیے سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز محمد عباس بلوچ کیجانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے طلباء کو نمبر اور پوزیشن نہیں بلکہ گریڈ ملیں گے، سندھ ایسا نظام نافذ کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
نئی گریڈنگ پالیسی 2025 ءسے نافذ العمل ہو گی۔ اس نظام کے تحت طلباء کو روایتی نمبروں اور پوزیشنوں کے بجائے ٹیسٹ کر کے ان کو گریڈ دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ختم کر دی جائے گی۔ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے گریڈنگ کا ایک نیا فارمولہ تیار کیا ہے، جو فیصد کے اسکور کی بنیاد پر گریڈ تفویض کرتا ہے۔









