
ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی اور روایت کے انوکھے امتزاج میں گول روٹی بنانیکے لئے ، ہندوستانی شہر بنگلور میں ایک طالب علم نے ایک نیا اے آئی ٹول بنایا۔
بنگلور کے شہری انیمیش چوہان نے اے آئی سافٹ ویئر تیار کیا جسکا نام روٹی چیکر ڈاٹ اے آئی ہے ، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کوجنم دیا۔ معاملہ اسوقت منظر عام پر آیا جب ایک ایکس یوزر نے گول روٹی کی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں اسنے لکھا ہے کہ ‘گول روٹی بنانا بھی ایک فن ہے’ ، اسکے جواب میں انیمیش چوہان نے اپنا تخلیق کیا ہوا ٹول متعارف کرایا۔
بعد میں ، تخلیق کار کی طرف سے ایک چیلنج دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پوسٹ کو 420 لائکس موصول ہوئے تو وہ عوامی طور پر یہ لنک ، اے آئی سافٹ ویئر فراہم کریگا۔ اسکے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی ، جسکے نتیجے میں “روٹی چیکر” کیلئے گوگل ذرائع میں اضافہ ہوا۔
انیمش چوہان کی اس دریافت پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ امریکہ کے پاس چیٹ جی پی ٹی ہے ، چین کے پاس ڈیپ سیک ہے اور ہندوستان کےپاس روٹی میٹر ڈاٹ اےآئی ہے۔ ”









