صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے 12 گھر تباہ

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے 12 گھر تباہ
صوابی کے گاؤں داروڑئی میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، 12 مکان پانی میں ڈوب گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نصر اللہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی لیکن حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے پانی کا بہاؤ بہت زیادہ تیز ہے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، کے۔ پی کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔








