
پاٹ لائن نیوز : اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال نے صنم جاوید کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں لیکن انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ہم کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں چاہتے، ان کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی ہے،ان حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔
ان پر الزام تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023 سے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا،ان کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہوسکا،ان حالات واقعات کا ریٹرنگ افسر کو بھی جائزہ لینا چاہیے تھا،صنم جاوید کو پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے اور ریٹرنگ افسر لسٹ میں ان کا نام بھی شامل کرے۔









