
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی ۔
عدالت نے ملزمہ صنم جاویڈ کو 13 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیا ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمودنویداقبال نے سماعت کی ۔
صنم جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرپیش کیاگیا ۔
ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، صنم جاوید کی رہائی کی روبکار ابھی جاری نہیں ہوئی ، صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے جمع ہو چکے ہیں ۔
عدالت نے رہائی کیلئے ملزمہ کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔
صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی آفس کو جلانے کے مقدمہ میں ضمانت دائر کی تھی ، ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔









