صنعتوں اور بھٹوں کومنفرد شناختی نمبرالاٹ کردئیےگئے

0
147
صنعتوں اور بھٹوں کومنفرد شناختی نمبرالاٹ کردئیےگئے

پاکستان میں پہلی بار ، ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو شناخت کےمنفرد نمبر مختص کردیئے ہیں۔ موثر نگرانی کیلئے شناختی نمبر لازمی ہے۔

محکمہ برائے پنجاب نے تمام صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی ای میپنگ مکمل کرلی ہے۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ آج سے ، ای پی اے فورس کو ہرانسپیکشن ایک انوکھے شناختی نمبر کے تحت ریکارڈ کیا جائیگا ، فیلڈ معائنہ کے عمل کوشفافیت ، موثر نگرانی کیلیے ای سی او واچ ایپ میں شناختی نمبر لازمی قرار دیاگیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام بھٹوں ، صنعتی یونٹوں کا ریکارڈ ، انکے خلاف کارروائی کا ریکارڈ محفوظ رہیگا ، یہ جدید نظام ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مددکریگا ، قواعد کی تعمیل کو یقینی بنائیگا۔

Leave a reply