صدر کامران مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں آگ لگ گئی

0
185
صدر کامران مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں آگ لگ گئی

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے صدر کامران مارکیٹ میں کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیاہے۔

واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، آگ بجھانے کے لیے راولپنڈی کی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نےریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

تاہم کامران مارکیٹ کی کپڑوں کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل تا حال جاری ہے۔

Leave a reply