صدر پاکستان کیا عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے ؟

0
112

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کامیاب قرار پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا عنصر موجود ہے، ہم عدالتوں میں جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، ہمیں مشرقی پاکستان سے سیکھنا چاہیے، سب کو 1971 سے سیکھنا چاہیے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے فیصلہ دیا ہے، صدر پاکستان اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو رہا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اپیلوں پر فوری فیصلے کیے جائیں، ہم آزاد نہیں عمران خان کے پارٹنر ہیں، عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر کوئی نظام نہیں چل سکتا، ہم واحد بڑی جماعت ہیں اور مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

Leave a reply