صارفین پر310 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری

0
206
صارفین پر310 ارب روپےکااضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلیے بجلی کی قیمت خرید کے تعین کی درخواست دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 23 مئی کو کریگا۔

سی پی پی اے نے بجلی کی خریداری کی قیمت کے سات منظرنامے پیش کیےہیں۔ منظوری کے بعد بجلی کی قیمت خرید کا بوجھ 3.58 کھرب روپے تک پہنچ جائیگا۔

Leave a reply