شیطانی مسکراہٹ والی گڑیا کی فروخت میں اضافہ

شیطانی مسکراہٹ والی گڑیا کی فروخت میں اضافہ
آج کل دنیا بھر میں عجیب و غریب لابوبو گڑیا نے دھوم مچا رکھی ہے، یہ گڑیا چین کی مشہور و معروف کمپنی Pop Mart نے بنائی ہے، گڑیا کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اسٹورز کے باہر خریداروں کا رش لگا ہوتا ہے، اس گڑیا کی وجہ سے وانگ نِنگ کی دولت میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ چین کے دس امیر ترین افراد کی فہرست میں آ گئے ہیں، لابوبو گڑیا کی ترقی میں انٹرنیشنل سٹارز بھی شریک رہے، مشہور شخصیات نے لابوبو کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد یہ ایک ”ٹوی اسٹار”بن گئی، Pop Mart نے اسے جیولری، لائف اسٹائل ایکسیسریز، ہوم ڈیکور تک وسیع کر دیا ہے۔









